|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2021

بلوچستان کے شاہراہوں پر حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا گزشتہ سال کے گزشتہ ماہ دسمبر کے مہینے 2020 میں بدقسمتی سے تسلسل کے ساتھ بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر1191حادثات رونما ہوئے جن میں 1613 افراد زخمی ہوئے اور 116 اموات ہوئے۔ بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ روڈ حادثات کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دسمبر کے مہینے 2020 میں بلوچستان میں1191 حادثات رونما ہوئے جن میں 1613 افراد زخمی ہوئے اور 116 اموات ہوئے۔
تفصیلات بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے زیر نظر بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں یہ حادثات پیش آیے۔
کوئٹہ ، مستونگ، کھڈ کوچہ قلات، کان میتھرزئی پشین،بوستان،

کچلاک،قلہ سیف اللہ، قلہ عبداللہ، چمن اور مسلم باغ میں 467 المناک حادثات ہوئے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 606 اور 46 اموات ہوئے۔
خضدار، وڈھ ،سوراب، باغبانہ لسبیلہ، وندر،اتھل، گڈانی حب چوکی میں 492 حادثات، 652افراد زخمی اور 25 اموات۔

ژوب،زیارت، لورالائی، ہرنائی، دکی،خانوزئی،شیرانی، موسی خیل گلستان اور خانئ بابا میں 113 حادثات، 132 افراد زخمی اور 7 اموات۔
سبی،ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، کوہلو، نوتال،اوستہ محمد ،مچھ،بولان، جھل مگسی سوئی،رکنی،کولپور اور پیرغائب میں 59 حادثات، 116 زخمی اور 20 اموات ہوئیں ہوئے۔

پنجگور، تربت،گوادر، پسنی،کیچ ،مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ میں 33 حادثات، 59 زخمی اور 11 اموات ہوئے۔

نوشکی، خاران،چاغی، دالبندین،نوکنڈی،تفتان،بیسیمہ،
اسماعیل یلانڈی احمد وال اور یک مچھ میں 27 حادثات، 48 زخمی اور 7 اموات ہوئے۔ اور ان حادثات میں کچھ ایسی زخمی بھی ہیں ہے جو اسپتالوں میں ہیں کوئٹہ سول اسپتال اور بھی ایم سی اسپتال میں ہیں اور کراچی کے نیجی اسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں بہت سے مریض تشویشناک حالات میں ہیں