کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرمرکزی کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کہاہے کہ سیاسی حالات اپنی جگہ بلوچستان کے عوام انتہائی تشویشناک زندگی گزارنے پرمجبورہے۔
اکیسویں صدی میں زندگی کی تصورات پتھرکے زمانے سے بھی بدترنظرآرہی ہے جہاں تعلیم سے لیکرزندگی کے گزربسرکاسفرتکلیف دہ ہے بیرونی فنڈزبٹورنے کے چکرکوروناکے نام تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش مستقبل کی تباہ کاریاں جاری ہے بی این پی کے قائدسرداراخترجان مینگل نے بطورممبرنیشنل اسمبلی بلوچستان کے تمام عمومی اورمجموعی مسائل پارلیمانی عدالتی صحافتی عوامی اجتماعات ملکی وبین الاقوامی فورم میں پیش کردیاہے۔
جہاں تمام فورمز سے بطورسیاسی جستجوبلوچ قوم کومایوسی ہوئی ہے سیاسی حالات طاقت اورقبضہ گری سے شروع ہوکرمخصوص ایجنڈے پرکاربندرہ چکی ہے بی این پی ریاستی اداروں میں بطورقومی نمائندہ بلوچستان کی بدحالی پسماندگی قومی استحصال جبرناانصافی انسانی حقوق کی پامالی نوجوانوں کی اغوا لاپتہ کرنیانسانی حقوق کی پامالی بچوں خواتین کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سیاسی مایوسی میں اضافہ کرچکی ہے۔
غیرسیاسی عناصرکی مسلسل درآمدی عمل الشمس وبدرکی بنیادپرنسل کشی کی ممکنہ اقدامات ریاستی بانجھ پن کوظاہرکرتی ہیکیونکہ سرکارعوام کوتحفظ روزگارمعیشت زندگی کی بنیادی سہولیات تعلیم صحت بجلی پانی گیس جیسے سہولیات دینے سے بھی قاصرہے توسوال پیداہوتاہے ۔