|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی20پشین پر ضمنی انتخابات میں جمعیت علما اسلام اور اتحادی جماعتیں کامیابی حاصل کرے گی اگر سلیکٹد صوبائی حکومت نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا عوام نے سلیکٹڈ ٹولے کو مسترد کردیاگیا ہے اور پشین کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علما اسلام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے صوبے کے ترقی و خوشحالی اور عوام کے بہتر مفاد میں بہت فیصلے کیے ہیں جمعیت علما اسلام چاہئے حکومت میں شامل ہو یا نہ ہو عوام کے خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والے آج اقتدار میں شامل ہو کر بھی صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکا ۔

انہوں نے کہاکہ پشین کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علما اسلام اور ان کے اتحادی جماعتوں کو ہر انتخابات میں سپورٹ کیا ہے اب بھی وقت ہے کہ پشین کے عوام جمعیت علما اسلام کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔

انہوں نے کہاکہ اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو جمعیت علما اسلام اور پشین کے عوام بھرپور ردعمل کا اظہار کریں گے اور ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں مداخلت بند کریں اور عوام کو اپنے حق رائے دیہی کا اختیار دیا جائے۔