|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جن کو غلط رنگ دیاجارہاہے، حیات بلوچ کے قاتل کو اب سزاموت سنادی گئی ہے،

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیکیورٹی کے پیش نظر کریمہ بلوچ کی لاش کو اسکے گاوں پہنچایا، کریمہ بلوچ کی تدفین میں وہاں کے مقامی لوگوں کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی، کریمہ بلوچ کی لاش پر اب سیاست چمکائی جارہی ہے، اپوزیشن والے حقائق مسخ کرکے ملک کو بدنام کررہے ہیں.