کوئٹہ: میٹرو پولیٹن کا ر پوریشن ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کے رہنما ئوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطا لبا ت کا نوٹیفیکیشن جا ری نہیں کیا گیا تو وہ اپنی احتجا جی مزید وسعت دینے پر مجبور ہوںگے ۔ کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر دسویں روز احتجاجی کیمپ میں میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت۔
میں انہوں نے مطا لبا ت دہرا تے ہو ئے کہا کہ سنیئر ملازمین کو ترقی دی جا ئے میٹروپولیٹن کا رپوریشن میں حقدار ملازمین کو اپنی پوسٹ کا چارج دیا جا ئے ، ملازمین کا سروس اسٹریکچر بنا یا جا ئے ،پے سلپ کا معاملہ اے جی آفس کے طور پر بنا یا جا ئے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو فی الحال کنٹریکٹ پر بھر تی کیا جا ئے ، تما م ملازمین کو ہا ئس ریکوزیشن اور کلاس فور ملازمین کو منظور شدہ کو ٹہ کے مطابق پروموٹ کیا جا ئے۔
بلڈنگ ایڈوانس برا بری کی بنیاد پر دی جا ئے، میڈیکل الائونس ہسپتال اخرا جا ت کے مطابق دیا جا ئے ، تنخواہوں اور اوور ٹائم کی ادائیگی مہینے کی پہلی تاریخ تک ممکن بنا ئی جا ئے، خا لی آسامیوں کی تفصیلا ت دی جا ئے ،خواتین سینیٹری ورکرز کوبھی ترقی دی جا ئے۔