کوئٹہ: موسیٰ خیل کے علاقے درگ میں ڈب لیویز چیک پوسٹ کے قریب لیویز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
لیویز ذرائع کے مطابق لیویز کے دوران گشت دو موٹر سائیکل سواروں نے لیویز کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے دونوں موٹرسائیکلوں پر اسلحہ لوڈ کرکے لے جایا جارہاتھا۔برامد ہونے والے اسلحے میں دو عدد ایس ایم جی ،تین عدد ٹی ٹی پستول،2133کارتوس دو عدد سیکورٹی فورسز کی وردیاں شامل ہیں۔
برامد ہونے والے کارتوس میں 1080کارتوس تین سو تین بور،626کارتوس ٹی ٹی پستول ،40عدد ایل ایم جی اور 387عدد کارتوس ایس ایم جی کے شامل ہیں.لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔