کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرسابق ایم این اے میرروف مینگل کی اسلام آبادمیں چیئر مین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرطارق بنوری سے ملاقات جس میں وڈھ یونیورسٹی کی تعمیراوردیگرتعلیمی مسائل پراظہارخیال ہواملاقات میں وڈھ یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیراوردیگرتعلیمی وسائل پرتبادلہ خیال ہوا اور چیئر مین ہائیرایجوکیشن نیوڈھ یونیورسٹی کی بلڈنگ کی تعمیراورتعلیمی تسلسل میں تیزی لانے پراتفاق ہوا۔
کیونکہ یونیورسٹی کی تعمیرسے وڈھ خضدارسمیت بلوچستان خوشگوارتبدیلی رونماہوگی اوربلوچستان کے دیگراضلاع کینوجوان حصول علم سے مستفیدہوکربلوچستان کی بہترمسقبل ترقی یافتہ وخوشحال سماج کی تشکیل میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی میرروف مینگل نے ہائیرایجوکیشن کے چئیرمین ڈاکٹرطارق بنوری کی وڈھ یونیورسٹی کی بابت دلچسپی اورتعمیرتعلیمی تسلسل کوجدیدخطوط پراستوارکرنے کی نیک تمنائوں کوسراہتے ہوئے۔
اس کی تعلیمی کاوشوں کوقابل تحسین قراردیاکیونکہ بلوچستان کوجدیدسائنسی وعلمی دورمیں نوجوانوں کوبہترین عملی اداروں وجدیدعلوم سے آراستہ تعلیمی مواقعوں کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان بھی دیگرترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوکراپنی علمی صلاحیتوں سے آئے قوم عوام کی خدمت کرسکیں اورتعلیم ہی وہ بنیادی شرط ہے جس سے بلوچستان کے عوام کی زندگی میں خوشگوارتبدیلی آسکتی ہے۔
کیونکہ بلوچستان کے طلباشدیدمعاشی بدحالی پسماندگی کے باعث اکثرتعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ان کے لئے تعلیمی سہولیات مواقع فراہم کرنا قومی خدمت ہے جس کیلئے وڈھ یونیورسٹی طلباکی علمی ذوق کوبڑھادیگی ۔
اوربلوچستان کے مختلف اضلاع کے آئے ہوئے نوجوان اپنی تعلیمی سلسلہ کوجاری رکھ سکیں گے جس سے تعلیم و شعورکیساتھ روزگاراورجدیدمعاشی نئی راہیں کھلیں گیانہوں چیئر مین ہائیرایجوکیشن کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کی وڈھ یونیورسٹی کوفعال بناکرعلم کاگہوارہ بنانے کی کوششوں کوگراں قدرقراردیا۔