|

وقتِ اشاعت :   January 30 – 2021

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدرامیر حیدر خان ہوتی سے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے گزشتہ روز انجینئر زمرک خان اچکزئی کی رہائش گاہ پرملاقات کی اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکامرکزی جوائنٹ سیکرٹری۔

رشید خان ناصرصوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا اراکین مرکزی کمیٹی حاجی نظام الدین کاکڑ امیر علی اغاجاوید کاکڑ اراکین صوبائی مجلس عاملہ انجینئر رسد خان کاکڑ ملک رمضان مہترزئی صادق کاکڑ شاجہان آغاشفیع افغان جبکہ جمعیت علمااسلام کے وفد میں رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین ضلعی امیرمولوی عزیز اللہ اراکین صوبائی اسمبلی اصغرعلی ترین ۔

مولاناعبدالواحدصدیقی مولوی محمد نسیم مولوی عبدالخالق مری حاجی غوث اللہ ودیگر بھی موجودتھے اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال صوبے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیااور موجودہ سلیکٹیڈوفاقی حکومت اوروزیراعظم کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر کی حقیقی سیاسی جمہوری قوتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جاری جدوجہدکومزید فعال ومنظم بنانے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔

اور اس امر پر اطمینان کااظہارکیا کہ ملک بھر میں کامیاب اجتماعات سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی کہ عوام الناس موجودہ نااہل سلیکٹیڈوفاقی حکومت سے نالاں ہے اس موقع پر پی بی 20 پشین 3کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوارسید عبدالباری آغاکو جمعیت علمائے اسلام کے نامزدامیدوارسید عزیز اللہ آغا کے حق میں دستبردارکرایاگیا۔

اوراس عہد کا اظہار کیا گیاکہ سیدعزیز اللہ آغا کی کامیابی نمائندہ سیاسی جمہوری قوتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کی کامیابی تصور کی جائیگی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے تمام تنظیموں ذمہ داران اور کارکنوں کوہدایت کی گئیں ۔

کہ وہ پی بی 20 پشین3 کے ضمنی انتخاب کے موقع پرجمعیت علماء اسلام کے امیدوار سید عزیز اللہ آغا کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں بعد ازاں انجینئرزمرک خان اچکزئی کی جانب سیدونوں جماعتوں کے قائدین کیاعزازمیں استقبالیہ دیاگیا۔