|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2021

کوئٹہ: کیسکو کچہری سب ڈویژن ایس ڈی او کے نامناسب رویے کیخلاف علاقے کے عوام کا احتجاج ایس ڈی او صارفین کی کسی بھی شکایت پر نوٹس لینے کی بجائے عوام کی تذلیل کرتے ہیں ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او عوام کے خادم ہونے کے بجائے تھانیدار بن کر عوام کیساتھ نامناسب رویہ اپناتے ہیں سب ڈویژن کچہری میں بجلی مسائل سنگین ہوگئے ہیں کوئی نوٹس لینے والا نہیں ، عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ایس ڈی او کے رویے کا نوٹس لیکر انکا فوری تبادلہ کیا جائے ۔