پشین: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ پشین کے اتحادی جماعتوں میں شامل عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے باچا خان مرکز میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی عزیز اللہ حنفی پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید عزیز اللہ آغا۔
اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بلوچستان سردار رشید ناصر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا اور اے این پی کے ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کی بنیاد رہبر تحریک خان عبدالولی خان اور مولانا مفتی محمود نے برسوں پہلے رکھی اسی طرح پشتونخوا میپ اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان بھی ماضی میں قومی اسمبلی کی نشست پر مضبوط اتحاد رہی ہے۔
اب تینوں جماعتیں پاکستان جمہوری تحریک (پی ڈی ایم ) کی پلیٹ فارم سے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی ، آئین کی بالادستی اور جمہور کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اتحادی جماعتوں کی یکجہتی اور اتحاد سے سیاسی کلچر مزید بہتر ہوگا الیکشن میں حصہ لینے والے تمام اُمیدوار جمہوریت کی حسن ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مسائل کے ادراک کیلئے فیصلے کئے۔
جس کے نتیجے میں ملک و قوم کو آزادی اور خوشحالی نصیب ہوئی حلقہ پی بی 20پشین تھری پر عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد نہ صرف پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار بلکہ پوری پی ڈی ایم تحریک مضبوط ہوگئی ہے پشین میں سیاسی جماعتوں کا اتحاد مستقبل کیلئے نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری تحریک میں شامل تمام سیاسی جماعتیں ملک کے مسائل کے حل کا ادراک رکھتی ہے۔
ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم کی تحریک وجود میں آئی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ؤں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی قیادت میں گزشتہ دنوں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع پشین کی کابینہ نے بھی شرکت کی جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی بی 20پشین تھری کی نشست جو مرحوم فضل آغا کے وفات کے باعث خالی ہوئی تھی اس پر علاقے کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
اور پی ڈی ایم سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے طور پر اے این پی نے اپنے امیدوار سید عبدالباری آغا کو پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید عزیز اللہ آغا کے حق میں دستبردار کرنے اور انتخابی مہم کے حوالے سے شیڈول کا اعلان کیا جس میں 9 جنوری کو کلی کربلا ،10کو سرانان ،11کو حرمزئی اور 12جنوری کو سنزلہ میں جلسہ عام منعقد کرائیں جائیں گے اے این جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ساتھ ملکر انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لے گی ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی اتحاد ماضی میں بھی رہی ہے درجن سے زائد سیٹیں ہونے کے باوجود اے این پی نے جے یو آئی کو چار سیٹوں پر ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ شپ کی منصب جے یو آئی کو دی پشین میں تمام اتحادی جماعتوں نے اپنا مشترکہ اُمیدوار نامزد کرکے فراخ دلی وحدت اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پی ڈی ایم کے امیدوار کیلئے کیساتھ انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیں گے ۔
پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علماء اسلام کے سابق اسپیکر بلوچستان سید مطیع اللہ آغا، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سندھ سید حنیف آغا ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ ، صوبائی سالار سید شاہجہان آغا ، مرکزی کمیٹی ممبر عبیدا للہ عابد ، ضلعی جنرل سیکرٹری صادق کاکڑ سینئر نائب صدر سید عبدالباری غرشین ،پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما علی اللہ بھی شریک تھے۔