کوئٹہ: سینٹرل فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( سی پی ڈی ) کے پروجیکٹ We are Leaders کے پروجیکٹ منیجر نعمان شیر ، سینٹرل فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سینئر پروگرام منیجر امین اللہ و دیگر نے کہاہے کہ صحت کے شعبے میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئٹہ شہر میں سماجی کارکنوں و دیگر پر مشتمل ’’ہم آواز ‘‘کے نام سے گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے 3اضلاع کے سرکاری مراکز صحت کا مشاہدہ کیا گیا جس کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کی ترقی کے لئے مختلف تجاویز ترتیب دے کر اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے حکومتی اور سول سوسائٹی کے افراد کے ساتھ مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خواتین کو صحت کی سہولیات بہم پہنچائی جاسکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہم آواز گروپ کے رضا کاروں میر بہرام لہڑی ، عبداللہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکائونٹیبلیٹی کے تحت خواتین کی ترقی کے لئے پروجیکٹ We are Leadersوومنز انجوائمنٹ آف رائٹس انڈ لیڈرشپ کی مدد سے کوئٹہ شہر کے سماجی کارکنان کا ہم آواز کے نام سے گروپ بنایا گیا ہے۔
جس نے دسمبر 2020میں کوئٹہ شہر سمیت لورالائی اور لسبیلہ میں سرکاری مراکز صحت کا مشاہدہ کیا گیا جس کی روشنی میں مراکز صحت کو خواتین دوستانہ ب نانے کے لئے 12سفارشات پیش کی گئی ہے جس میں صوبائی حکومت کو خواتین اور معذور افراد کے لئے صحت کی خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے ، صحت کے مراکز میں خواتین کے داخلے کے مقامات پر خواتین سیکورٹی کو تعینات کرنے۔
مراکز صحت میں خواتین کے الگ باتھ رومز اور انتظار کے مقامات اور وارڈز الگ کرنے ، مراکز میں خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کی دستیابی یقینی بنانے ، حاملہ خواتین کے صحت کی دیکھ بھال کے لئے لیبر رومز ، مناسب سامان اور تربیت یافتہ عملہ کی دستیابی کو ممکن بنانے اور خواتین ڈاکٹروں اور پیرامیڈک عملے کے لئے الگ رہائشی جگہوں کا انتظام کرنے سمیت دیگر کو یقینی بنانا و دیگر شامل ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وہ حکومتی اراکین ، محکمہ صحت کے حکام اور سول سوسائٹی کے افراد کے مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ خواتین کو مراکز صحت میں سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔