|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2015

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے سرحدی علاقے پنجگورپیشوک میں پاک ایرانی باڈر سے دو ماٹر گولے فائر جو پاکستانی حدود میں 3کیلو میٹر اندار میں گر کر کھلے میدان میں پھٹ گئے ،تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے پیشوک میں ایران سے منسلک باڈری ایریا سے ایرانی فورسسز کی جانب سے دو ماٹر کے گولے فائرکئے گئے جو پاکستانی حدود میں تین کیلو میٹر اندار گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے سیکورٹی فورسسز نے شدید جواب کاروائی کی تاہم کوئی جان ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔