مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں 15 ملین سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی ڈوز دی جاچکی ہے، قازقستان میں روس کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خبرایجنسی نے کہا کہ جنوبی کوریا میں اس ماہ کے آخر سے پہلی کورونا وائرس ویکسین عوام کو دیےجانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں5 روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے، یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ لاک ڈاؤن بدھ کے بعد ختم کردیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بھی تین روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہے، وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ آکلینڈ میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کا منگل کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جرمنی نےچیک جمہوریہ اور آسٹریا کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔