|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ 200 گنا بڑھ گیا، پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن مافیا وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھا ہے، حکمران کھا بھی رہےہیں، عوام کو رُلا بھی رہے ہیں اور مزید مہنگائی سے ڈرا بھی رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کےبیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی اگر الیکشن کمیشن کو با اختیارسمجھتی ہےتو اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیوں کررہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک چینی،گندم، پیٹرول اور ادویات مافیاز سے ٹکرنہیں لی؟ ان کا ہر وزیر، مشیر اور دوست دل کھول کر اپنا اپنا حصہ وصول کررہا ہے، ملکی اورغیر ملکی میڈیا سمیت عالمی ادارے عمران خان کو سرٹیفائیڈ کرپٹ وزیراعظم قرار دے رہے ہیں۔