کوئٹہ: بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی اپوزیشن رہنمائوں کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی قائد ایوان ملک سکندر ایڈووکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن رہنمائوں نے نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کی ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اپوزیشن رہنمائوں نے نواب ثناء اللہ زہری سے سینٹ انتخابات میں حمایت کی درخواست کی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو کسی صورت مایوس نہیں کریںگے ووٹ کے حوالے سے جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کو اس سے آگاہ کر یں گے ۔