|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2021

امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واشنگٹن میں پرتشدد ہنگاموں سے پہلے دیسی ساختہ بم نصب کرنے والے مبینہ تخریب کار کی نئی وڈیو جاری کردی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق 5جنوری کو کیپٹل ہل پر مظاہرین کے حملوں سے پہلے ری پبلکن اور ڈیموکریٹس، دونوں سیاسی جماعتوں کے ہیڈکوارٹرز کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیے گئے تھے۔

ایف بی آئی نے پہلے بھی اس تخریب کار کی تصاویر جاری کی تھیں اور اس سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔