|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2021

میانمار میں سیکیورٹی فورسز کا غیرمسلح مظاہرین پر طاقت کا استعمال جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

امریکا نے میانمار کی فوج کے سربراہ کے دو بچوں کو بلیک لسٹ کردیا اور ان کی چھ کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگادی ہے۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار میں مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو ملک گیر قتل و غارت گری قرار دےدیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ینگون میں ایک اور شہر می ینگ میں 6 اموات ہوئیں۔ 

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز غیر مسلح مظاہرین پر میدان جنگ کے ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں اور کمانڈنگ افسران کے ذریعہ مبینہ طور پر قتل و غارت گری کی جارہی ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے میانمار میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت کی گئی ہے لیکن ارکان میانمار میں فوجی قبضے کی مذمت کرنے پر متفق نہ ہوسکی۔