کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاق پاکستان کی عوام کے نظریں پی ڈی ایم کے جدوجہد برائے civilian supremacy پہ لگی ہوئی ہیں ۔
اس تحریک کو کمزور کرنے والی سیاسی اور غیر سیاسی قوتوں کو تاریخ ناپسندیدگی نگاہ سے دیکھے گی ، ریاست پاکستان سے مطالبہ ہے کہ خان قلات اور محمد علی جناح کی تاریخی معاہدے پہ عملدرآمد کرے۔