کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے کہ خان آف قلات اور محمد علی جناح کے دستخط کو عزت دیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خیال آتا ہے عثمان بزدار کو اس وجہ سے وزیراعلی بنایا ہے۔
بلوچ خوش ہونگے یہ تو ایک بزدار ہے اگر عثمانیہ بزداران بھی ہوں تاریخی حقوق اوربھیڑ بکریوں میں فرق ہے، ہم پاکستان بنے سے پہلے آزاد تھے ہمیں کسی نے آزادی نہیں دِلائی لیکن ہم کہتے ہیں جناح اور خان قلات کے دستخط کو عزت دو۔