کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری کمیشن نے ساتویں روز 10لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جن میں سے تین افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ۔
جبکہ ایک کیس کو خارج کردیا گیا، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمن کررہے ہیں، کمیشن میں سماعت کے ساتویں روز 10لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے۔
جن میں سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد بازیاب ہونے کی تصدیق جبکہ ایک کیس کو لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیا گیا کمیشن نے 7روز کی سماعت کے دوران 53 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس میں سے 7لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوئی جبکہ تین لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ کے زمرے میں نہ انے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی سماعت کا آج بدھ کو آخری دن ہے ۔