کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت مکمل کرلی کمیشن نے نو روز کے دوران 64 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی ،جن میں سے آٹھ لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ۔
جبکہ چار افراد کے کیسز لاپتہ کے زمرے پر پورا نہ اترنے کی بنا پر خارج کردئیے گئے ۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمن کررہے ہیں ۔
کمیشن میں سماعت کے آخری روز گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوا جبکہ ایک کیس لاپتہ افراد کے زمرے مین نہ آنے کی بنا پر خارج کردیا گیا ۔
کمیشن نے نو روز کی سماعت کے دوران 64 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس میں سے 8 لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ کے زمرے میں نہ انے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے ۔