|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2021

کوئٹہ: بلو چستان سیکریٹریٹ آفیسرزنے جنرل باڈی کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر طلب کرلیا جس میں صدر سیکریڑیٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالمالک کاکٹر پر عدام اعتماد پیش کی جائے گی۔

سیکریٹریٹ آفیسرز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عبدالمالک کاکٹر کو سیکریڑیٹ آفیسرز کا صدر منتخب کیاگیاتھا انہوں نے آفیسرز کو اعتماد میں لئے بغیر گرینڈ الائنس ودیگر سٹاف ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق کرکے سیکریڑیٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا سیکریڑیٹ کے آفیسرز کسی بھی حکومت مخالف ایجنڈا یا غیر قانونی احتجاج و طریقہ کارپر عمل نہیں کریں گے۔