کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت کی خانب سے تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلہ کاخیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ملک کیلئے زہرقاتل ہے ، ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ نے امن آشتی کا درس دیا،انکے نام ہم سب قربان لیکن کسی جماعت کے ایما پرعوام کو اذیت دیناظلم ہے پولیس ظلم کیخلاف ڈٹا رہا اور ہم انکے جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔