|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2021

کوئٹہ :صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشری رند نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نیب بلوچستان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اختیارات کے غلط استعمال و دیگر سے متعلق تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و سابق چیئر پرسن برائے کیو ڈی اے بشری رند نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ کرپشن و دیگر سے متعلق کیس میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اس سلسلے میں آج درخواست پر سماعت ہوگی ۔یاد رہے کہ پارلیمانی سیکرٹری بشری رند اس سے قبل کیو ڈی اے کی چیئر پرسن بھی رہ چکی ہیں۔