کوئٹہ:متحدہ قومی موومنٹ بلوچستان کے صدر ملک عمران خان کاکڑاور اراکین کمیٹی نے صحافی عبدالواحد رئیسانی کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کریں اپنے بیان میں کہاگیا ہے
کہ صحافی واحد رئیسانی کے قتل کو اہل قلم اور حق و سچ کی آواز پر حملہ قراردیتے ہوئے کہاکہ صحافی ہمارے معاشرے کے وسائل کو اجاگر کرنے اور حق و سچ کی آواز بلند کرنے کے علمبردار ہوتے ہیں واحد رئیسانی پر حملہ دراصل معاشرے کو تاریکی اور جہالت کی دھندل میں گھناونی سازش کا حصہ ہے صوبائی حکومت صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کو فور ی طو رپر گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔