کوئٹہ:حکومت بلوچستان کی سفارش پر کوئٹہ میں یوم علیؓکے سلسلے میں موبائل فون سروس بند کردی گئی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، تفصیلات کے مطابق پیر کو شام 6بجے کوئٹہ شہر میں اچانک موبائل فون سروس بند کردی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے
محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ یوم علی ؓ کے سلسلے میں 29اپریل کو پولیس نے تین اور چار مئی کو موبائل فون سروس، وائر لیس انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد حکومت بلوچستان نے سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا تھا کہ موبائل فون سروس بند کی جائے موبائل فون سروس پیر اور آج منگل کو شام 6بجے سے صبح 4بجے تک بند رہے گی