|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2021

کوئٹہ(آن لائن )پاک سرزمین پارٹی بلوچستان کے صدر میر شمس مینگل نے فلسطینیوں اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے اور مظالم کی شدید الفاظ میں کرتے ہوئے کہا کہ اس قبیح عمل کی جتنی مذمت کیا جائے کم ہے۔

اسے مسلمانوں کی وجود اور اسلام کی حرمت پر وار سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم امہ تاریخ کے بد ترین دور سے گزرہا ہے مسلم ممالک آ آئی سی اور اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرائے فلسطینی امت مسلمہ کے مدد کا انتظار کر رہے ہیں حکومت پاکستان ان کے پکار پر لبیک کہے ہمیں قبلہ اول اور نہتے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے حتی الوسع کردار ادا کرنا ہوگا عالم اسلام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کیلیے امت مسلمہ کو یکجان ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ صہیونی فوجیوں کیمظالم کاجس طرح فلسطینی نوجوان مقابلہ کررہے ہیں وہ قابل فخر ہے لیکن مسلمان ممالک کی خاموشی سے اسرائیلی جارحیت اور تسلط کو تقویت ملے گا۔