اوستہ: اوستہ محمد شہر میں پینے کے پانی کی مصنوعی بحران اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ جعفرآباد و اوستہ محمد کے خلاف احتجاجی ریلی سرکردہ محمد صدیق عمرانی کی قیادت نکالی گئی ریلی مچھلی پل۔ جناح روڈ سے ہوتی ہوئی تحصیل روڈ اے سی آفیس کے سامنے دھرنیدیا گیا
ریلی اور احتجاجی دھرنے میں جمیعت علماء اسلام پاکستان کے رہنما میر اسلم خان عمرانی سابق جنرل کونسلر سجاد احمد ابڑو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تگیہ خان پلال پی ایس ایف کے عبدالصمد عمرانی عبدالغفور مستوئی رجب علی خان عمرانی سمیت حسین آباد جان کالونی یعقوب محلہ قربان کالونی سمیت دیگر کالونی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اے سی آفیس اوستہ محمد کے سامنیاحتجاجی مظاہرے کیا اور انہوں نے کہس کہ شہری دو ماہ سے پانی سے محروم ہیں لیکن پانی کا نام ونشان تک نہیں معجودہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آج شہری پانی کے بوند بوند کے لٰے ترس رہے ہیں لیکن ان کو پروا نہیں اور اے سی اوستہ محمد کے یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔