|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2021

پنجگور :  آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے نائب امیر مولانا عبد الحئی کے شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ۔

احتجاجی ریلی جامع مسجد نورالہی سے شروع ہوا اور بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتا ہوا بسم اللہ چوک پنجگور میں احتجاجی مظاہرہ میں تبدیل ہوگیا اس دوران احتجاجی مظاہرین سے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نزیر احمد بلوچ جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرِ آور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین اشرف ساگر بی این پی کے ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا نور محمد نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ جے یو آئی تربت کے رہنما مولانا عبد العزیز مؤمن سماجی اور سیاسی شخصیت شاہ حسین آغا آور دیگر نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا الیاس ولی نے سر انجام دئیے اس دوران مظاہرین سے مقررین نے خطاب ہوئے کہا کہ پنجگور میں کسی کی جاں ومال محفوظ نہیں انہوں نے کہا کہ جو ظلم کے خلاف بات کرنا ہے اسے راستے سے ہٹا یا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور ضلعی انتظامیہ پولیس امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے روزانہ چوری ڈکیتی راہزنی وقتل وغارت گری عام ہے اگر قتل وغارت گری بند نہ ہوا تو پنجگور کے لوگوں کو اجازت دی جائے کہ اپنے جان ومال کی حفاظت خود کریں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں نہ عالم دین محفوظ ہیں نہ عام عوام محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے لیے جگہ جگہ چوکیاں ہیں مگر اس کے باوجود جرائم پیشہ افراد آزاد گھوم رہے ہیں پولیس لیویز اور دیگر فورسز کا کا م عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے مگر یہ ناکام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دن دھاڑے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے گھر سے چند میٹر کے فاصلے پر عبد الحئی کو شہید کر دیا گیا مگر تاحال حکومت قاتلوں کو گرفتارکر نے میں ناکام ھے اور رات کو پولیس اہکار کو قتل کر دیا گیا ہے پولیس خود محفوظ نہیں وہ عام عوام کو کیسے تحفظ دے سکتے ہیں انہوں نے کہا۔

کہ حکومت اور ضلعی حکومت آمن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اب بندوق برداروں کو برداشت نہیں کرینگے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بد امنی کے خلاف خلاف 29 مئی کو بروز ہفتہ احتجاجاً پنجگور بازار سمیت شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اب تک نہ انتظامیہ نہ پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ھے انہوں نے کہا کہ پنجگور شریف شہریوں کے لیے نوگو ایریا بن گیا ہے ہر جانب بندوق برداروں کا راج ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اب پنجگور کے عوام پر ظلم وجبر برداشت نہیں کرے گی اس دوران تاجران پنجگور کے صدر حاجی خلیل دھانی نے کہا کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاجران برادری اپنے اپنے دکانیں بند کرکے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کے شٹر ڈاؤن کو کامیاب بنائیں آخر میں مرکزی خطیبِ مرکزی جامع مسجد مولانا علی احمد بلوچ نے اجتماعی دعا کرایا۔