کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پیر اسماعیل زیارت اور تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچ جانے والے چند امن دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی، شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے