مستونگ : کیسکو ایکسین بوکھلاہٹ کا شکارہو کر مستونگ کے شہری فیڈرز سے منسلک متعدد علاقوں کے بجلی کی لائن منقطع کر دیئے، عوامی حلقوں کا شدید ردعمل ،تفصیلات کے مطابق کیسکو ایکسین بوکھلاہٹ کا شکارہو کر مستونگ کے شہری فیڈرز سے منسلک متعدد علاقوں کے بجلی کی لائن منقطع کر دیئے، حالانکہ کیسکو قواعد کے مطابق صرف نادہندگان کے بجلی منقطع کرسکتی ہے مگر موجودہ صارفین بجلی کے بل باقاعدگی سے جمع کر رہے ہیں وہ بھی متعلقہ حکام کے ناروا سلوک کے زد میں آچکے ہیں سماجی عوامی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کے متعلقہ انتظامیہ نے سٹی فیڈروں کے غیر قانونی طور پر زرعی فیڈروں اور ٹیوب ویلوں کو بجلی فراہم کی ہے اور اپنے لائن اور لاسیسز پورا کرنے کیلئے شہر کے صارفین کو تنگ کررہی ہے، شہری فیڈروں سے زرعی فیڈروں کو بجلی کی فراہمی سے شہری فیڈروں پر دن رات بجلی کی بندش لائنوں کی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، سماجی عوامی حلقوں نے چیف کیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ ایکسین کیسکو قلات کے ناروا سلوک کا فوری نوٹس لیں