|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2015

وردگ : افغانستان کے علاقے وردگ میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی ہوئی بسوں اور گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو اتار ااور ان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، وردگ صوبائی گورنر کے ترجمان نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے سید آباد کے ضلع میں گاڑیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کو اتار کر ان کوگولیاں ماردی، ان میں12مرد اور ایک خاتون شامل تھیں، ترجمان کے مطابق دو افراد فائرنگ میں شدید زخمی بھی ہوگئے، یہ بسیں اور گاڑیاں کابل سے غزنی جارہی تھیں جب ان پر حملہ ہوا، محمد علی غزنی کے نائب گورنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ نامعلوم مسلح افراد نے لوگوں کو بسوں سے اتارا اور ان پر فائر کر کے ہلاک کردیا، ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، افغان حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے اور یہ سراغ لگایا جارہا ہے کہ یہ کون لوگ ہیں مقتول افراد کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ لوگ نوروز مناکر کابل سے واپس غزنی جارہے تھے کہ ان کو راستے میں قتل کر دیاگیا