|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2021

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان سے ملاقات ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی پیش کش ارکان کا شرکت سے انکار ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان پیر کو بلوچستان اسمبلی پہنچے اور اسمبلی کے سبزہ زار پر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان میر یونس عزیز زہری، ٹائٹس جانسن و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کر کے مسائل ایوان میں رکھنے کی پیش کی تاہم اپوزیشن ارکان نے اسمبلی اجلاس میںشرکت سے انکار کردیا جس پر وزیراعلیٰ ایوان میں چلے گئے