دالبندین: دالبندین کے قریب پاک ایران آرسی ڈی شاہراہ پر ڈاکووں سرکاری بینک کے پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بینک ذرائع کے مطابق تفتان سے دالبندین لانے والے کیش کو 72 لانڈھی کے قریب ڈاکووں نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار نعمت اللہ کو شدید زخمی جبکہ بنک کیشیر محمد اقبال ودیگر کو زدکوب کرکے زخمی کردیاتھا اور پانچ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے .
لیویز نے زخمیوں کو فوری طورپر دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا لیویز اہلکار کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا باقی زخمی کو دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دی گئی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ہم ڈاکووں کے تعاقب میں روانہ ہوگئے سرحدی شہر ماشکیل، واشک کے انتظامیہ کو بھی اطلاع دی ہے ضلع کے مختلف علاقوں میں ناکے لگاکر ڈاکووں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ڈاکووں کی گرفتاری کا ہر ممکن کوشش کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملنے کے بعد ہم ڈاکووں کے تعاقب میں ہے مزید تحقیقات بعد میں کی جائے گی یاد رہے نیشنل بنک ٹفتان کے کیش دالبندین بنک لایا جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکووں نے لوٹ لیا ہے ۔