کوئٹہ: خاتون رکن اسمبلی بی این پی زہنت شاہوانی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف ہارس ٹریڈنگ کے الزامات من گھڑت ہیں، شفاف تحقیقات کے بغیر الزامات لگاکر میری رکنیت ختم کی گئی ہے،
زینت شاہوانی نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کیا جائے، پارٹی قیادت استعفی دینے کا دباو ڈال رہی ہے مگر میں پارٹی سے مستعفی نہیں ہونگی، آئندہ چند روز میں اہم انکشافات کرونگی، زینت شاہوانی نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ایماء میرے ایم پی اے فنڈز دوسرے حلقوں میں دیئے گئے