کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے چار افرادکو ہلاک کردیا ۔ کارروائی کے دوران پانچ سو کلو بارود سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی میں ایف سی کو وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے پانچ سو کلو بارودی مواد، ایک سو پچاس راکٹ اور پندرہ سو ڈیٹونیٹر ز بھی قبضے میں لے کر تباہ کردیئے گئے۔