خضدار: یوڈھ میں جھالاوان عوامی پینل کے کارکنوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا ، ٹریفک معطل ،احتجاج سارونہ میں مائنزکی بندش کے خلاف کیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں جمعہ کے روزجھالاوان عوامی پینل کے کارکنوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک آمد ورفت کے لئے بند کردیا ،کئی گھنٹے تک ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، جھالاوان عوامی پینل کے کارکنوں نے سارونہ میں مائنز کی بندش کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا ۔