|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں نامعلوم افراد نے کوئلہ لے کر جانے والے ٹرک پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق شب گزشہ تین بجے رات تھانہ راڑہ شم کی حدود میں حیدر موڑ پر نامعلوم ملزمان نے کوئلہ لے کر پنجاب جانے والے ٹرک نمبر پی کے ایم 7077 پر فائرنگ کردی جس سے ٹرک کا اگلا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈرائیور سلطان محمد ولد فیض محمد ترین سکنہ دکی نے ٹرک بھگا کر جان بچائی۔