کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق منگل کے روز صبح8بجے سے ایران سے مکران کے علاقوںکو فراہم کی جانے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کامسئلہ درپیش آیا ۔
جس کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع یعنی تربت ،گوادراورپنجگورکے علاقوںکوبجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔بجلی کی فراہمی میں تعطل بڑھنے سے کیسکوانتظامیہ اور مکران کے متعلقہ صارفین کو کافی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔تاہم بدھ کے روز ایرانی انتظامیہ نے جیکی گور۔مندٹرانسمیشن لائن سے دوپہرایک بجے کے قریب صرف 8میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردی ہے اور اِسی لوڈکومدنظررکھتے ہوء مختلف فیڈروں کو مرحلہ وار بجلی فراہم کی جارہی ہے اورتوقع ہے کہ صورتحال جلد معمول پر آجائے گی جس کے بعد مذکورہ متاثرہ علاقوںکو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کردی جائے گی۔تاہم کیسکو اس دوران بجلی کی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے صارفین سے معذرت خواہ ہے ۔