|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2015

کراچی : روزنامہ آزادی اور روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کوئٹہ کے مدیر صدیق بلوچ کو آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے تاحیات ممبرمنتخب کردیا ہے ‘ اے پی این ایس کے نئے منتخب ہونیوالے صدر نے اجلاس میں تجویزدی کہ صدیق بلوچ کو انکی پچاس سال سے زائد پیشہ وارانہ صحافتی خدمات پر ایگزیکٹیوکمیٹی کاتاحیات ممبرمنتخب کیاجائے‘ جنرل باڈی کے اجلاس میں صدیق بلوچ کومتفقہ طورپرانکی پچاس سال سے زائد صحافتی خدمات پریہ اعزاز دیا گیا ہے ‘حمید ہارون نے اس بات کا باقاعدہ اعلان اجلا س کے دوران کیا‘ صدیق بلوچ کوحال ہی میں تمغہ امتیاز دیا گیا اور اس سے قبل وزیراعظم پاکستان کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے‘ صدیق بلوچ پاکستان کے معتبراور سینئرصحافی ہیں جو پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے کیلئے کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں صدیق بلو چ کے رائے کو علاقائی‘ قومی اوربین االاقوامی ذرائع ابلاغ میں کافی اہمیت دی جاتی ہے ‘ وہ بلوچستان کے پہلے مدیرہیں جنہوں نے اپنے اخبار کوانٹر نیٹ کی دنیا میں 2000ء کو معتارف کرایا ۔روزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کی ٹیم نے صدیق بلوچ کو ایک اور اعزاز پر مبارکباد دی ہے ۔