|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرہیومن رائٹس میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے بلوچستان بھر میں تباہی مچا دی ہے بلوچستان کے تمام ڈویژنز مکران ڈویژن،نصیرآبادڈویژن،قلات ڈویژن،کوئٹہ ڈویژن،ژوب ڈویژن،سبی ڈویژن میں بارش کی وجہ سے لوگوں کے گھرمسمار ہوگئے ہیں زمینداروں کی فصلات تباہ ہو چکی ہے۔

مال مویشی مر گئے ہیں بجلی کے کھمبے کر گئے ہیں بندات ٹھوٹ پھوٹ چکے ہیں ایسے میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایمرجنسی کی بنیاد پر بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے لوگوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے فنڈز کا اعلان کریں تاکہ کچھ نہ کچھ غریب لوگوں کو ریلیف مل سکیں کیونکہ بلوچستان میں پہلے سے لوگ معاشی طور پر بے حد کمزور ہیں خشک سالی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زمیندار کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ایسے میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف ڈویژنز میں لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت نہایت تکلیف میں ہے لہذا وفاقی حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو جو اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں انکے لئے ایمرجنسی کی بنیاد پر خصوصی فنڈز کا اعلان کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں تھوڑی بہت کمی آسکیں