|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2021

کوئٹہ:  کوئٹہ میں ایف آئی اے کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی پرانا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ڈی جی ایف آئی اے نے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی،تفصیلات کے مطابق اتوار کی دو پہر کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر واقعہ ایف آئی اے کے دفتر کی چھت پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھت پر واقعہ کمروں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھٹنے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔

تاہم ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون iاور ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون کوئٹہ پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دفتر کی چھت پر موجود پرانا ریکاڈ جل کر خاکستر ہوگیا آگ کے نتیجے میں دفتر میں موجود افراد، عمارت اور موجودہ ریکارڈ محفوظ رہے۔