|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2021

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ کی قیادت میں وفد کی نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات ، سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے وفد کے ہمراہ سراوان ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں صوبے اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنما?ں کے درمیان آئندہ بھی سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو پنجاب آنے کی دعوت دی جسے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے قبول کرتے ہوئے انہیں پنجاب کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔