|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2015

کوئٹہ : آواران میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مشکے کے قریب گجر کے مقام پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گولی سپاہی مزمل کو سر میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔