|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2021

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج کے یہ کٹھن حالات ہم سے اتفاق واتحاد کاتقاضا کرتے ہیں پشتون خواوطن باالخصوص چمن جیسے حساس ضلع جوڈیورنڈ لائن کیساتھ منسلک ہے ذمہ دارسیاسی رہنماؤں قبائلی عمائدین اورجوانوں کو ان حالات کاباریک بینی سے جائزہ لیناہوگاحکومت میں ہوتے ہوئے۔

چمن ضلع کاقیام چمن گرد سٹیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن وفعالیت شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی وہ اہداف ہے جو انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے تھے ان خیالات کاظہارانہوں نے کلی حاجی سہیل خان اچکزئی میں خان امان اللہ خان کے رہائش گاہ پر حاجی عبدالغنی خان کی عیادت کے موقع پرخان امان للہ خان اچکزئی حاجی عبدالقیوم خان اچکزئی محمد نعیم خان اچکزئی سے بات چیت کے۔

دوران کیااس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ضلعی نائب صدر صلاح الدین وطن یار ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل اچکزئی تحصیل جنرل سیکرٹری عبدالصادق کاریزوال اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پراے این پی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی نے جمعیت علمااسلام کے رہنما اورقبائلی سر براہ خان امان للہ خان کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے۔

انہوں نے باقاعدہ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی حامی بھرلی اوروہ 25اگست کو اپنے خاندان سینکڑوں ساتھیوں سمیت فکرباچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ جلسہ عام میں شمولیت کااعلان کرینگے جس میں پارٹی قیادت خصوصی شرکت کریگی انکے اس فیصلے سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن اورصوبے میں ایک مضبوط قوت کیطورپرابھرے گی جس کے موجودہ حالات میں۔

دوررس اثرات مرتب ہوں گے یادرہے کہ خان امان اللہ خان اچکزئی سابق ایم ایل اے خان سہیل خان اچکزئی کیپوتے حاجی عبدالغنی خان اچکزئی کے صاحبزادے ہیں وہ کافی عرصہ سے جمعیت علمائے اسلام کیساتھ منسلک رہے اورزمانہ طالبعلمی سے سیاسی تنظیموں میں فعال کرداراداکرتے چلے آرہے ہیں اور ایک قبائلی سربراہ کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنمابھی ہے