|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنما شہید نواب امان اللہ خان زہری اور نوابزادہ شہید میر مردان خان زہری شہید مشرف زہری اور شہید سکندر گورشانی کے دوسری برسی کے مناسبت سے مرکزی تعزیتی ریفرنس کوئٹہ پریس کلب میں 20 اگست سہہ پہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا جبکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔

کہ بلوچستان بھر میں اسی روز بڑی عقیدت و احترام سے تعزیتی ریفرنس و پروگرامز منعقد کیئے جائینگے پارٹی کے تمام اضلاع کے صدور جنرل سیکرٹریز آرگنائزرز و ڈپٹی آرگنائزرز کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس اور تعزیتی پروگرامز منعقد کرائے پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔

کہ شہید نواب امان اللہ خان زہری اور دیگر شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان کی قومی جہد سوچ اور فکر تقویت حاصل کی ہے شہید نواب امان اللہ خان زہری پارٹی کے بانی رہنما تھے انکی جدوجہد ثابت قدمی مستقل مزاجی کی جدوجہد کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ایسے سیاسی و نظریاتی شخصیات صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتے جو اپنے لیئے نہیں۔

بلکہ وطن اور سرزمین کی خوشحالی اور اپنی قومی بقا کی جہد اور معاشرے میں محرومی اور محکومیت کے خلاف جہد مسلسل کا ٹھان لیتے ہیں شہید نواب امان اللہ خان زہری ایک سیاسی نظریاتی جدوجہد کے داعی تھے انکی شہادت اور قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی یاد رہے۔

کہ شہدا کی برسی 17 اگست ہے لیکن محرم الحرام کی احترام میں تعزیتی ریفرنس اور تعزیتی پروگرامز 20 اگست کو منعقد کیئے جائینگے جبکہ کوئٹہ کے تمام یونٹ عہدیداروں اور ورکروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 اگست سہہ پہر 3 بجے شہدا کی تعزیتی ریفرنس جو کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگا اس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے