|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2021

اوتھل: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے عدالتی حکم پر86غیر مقامی افراد کے لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کردیئے ،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے تحت لسبیلہ میں غیرقانونی طورپر لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس بنانے والے افراد میں سے 86افراد کے لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس منسوخ کردیئے واضح رہے۔

کہ اس سے قبل بھی لسبیلہ سے غیرقانونی طورپر بنائی جانے والی لوکل ڈومسائل منسوخ کئے گئے تھے اور یہ سلسلہ ہنوزجاری ہے اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ لسبیلہ سے سینکڑوں افراد نے غیر قانونی طورپر لسبیلہ کی لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس بنارکھی ہیں جن کی چھان بین کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زکو اس حوالے سے حکم دیا تھاکہ وہ جعلی اور غیر قانونی لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی چھان بین کریں۔