اربیل (عراقی کردستان ) : تین افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب دہشت گردوں نے امریکی کونصلیٹ پر کار بم حملہ کیا امریکی حکام نے اس کی تصدیق کی ہے کہ عراقی کردستان کے دار الخلافہ میںیہ کار بم حملہ ہوا ہے سفارتی عملہ محفوظ رہا اس کے علاوہ بغداد اور اس کے مضافات میں مختلف کار بم حملوں میں 12سے زائد افراد ہلاک ہوگئے یہ بم حملے زیادہ تر عوامی مقامات پر ہوئے جس میں اتنے ہی افراد زخمی بھی ہوئے چار افراد اس وقت ہلاک ہوئے اور 9دیگر زخمی ہوئے جب تجارتی مرکز میں کار بم کا حملہ بغداد کے وسط میں ہوا دوسرے بم حملے میں تین دوکاندار ہلاک ہوئے القاعدہ کا ایک دہشت گرد اس وقت ہلاک ہو ا جب بم اچانک پھٹ گیا وہ یہ بم کہیں لے جارہا تھا اقوام متحدہ کے مطابق بغداد اور اس کے مضافات میں ایک ہزار افراد ہلاک اور 2170بم دھماکوں میں ابھی تک زخمی ہوئے ہیں ۔