پنجگور: نامعلوم افراد کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دو راکٹ فائر کئے اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس اور علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کے دوران دو بچے شہزاد ولد ڈاکٹر محمد اکبر اور فرہاد محمد یونس بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بچے کراس فائرنگ سے زخمی ہوئے یا کوئی اور وجہ سے ہوئے ۔