|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2015

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے مشیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگوکے قافلے پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ اقدامات نیشنل پارٹی کی سیاسی ،جمہوری اورعوام دوست جدوجہد کوغیرمتزلزل نہیں کرسکتے اپنے جاری کردہ بیان میں مرکزی ترجمان نے کہاکہ مشیرخزانہ میرخالدلانگو کے قافلے پرہونے والاحملہ قابل مذمت عمل ہے نیشنل پارٹی اس طرح کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ میرخالدخان لانگوکانیشنل پارٹی سے ایک مضبوط رشتہ ہے انہوں نے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ان کے والد کوبھی ان کے اصولی موقف کی بناء پرشہیدکیاگیانیشنل پارٹی میرخالد خان لانگوکواپنے بھرپورتعاون کا یقین دلاتی ہے اورحکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھائے جائے اورمیرخالد لانگو پرہونے والے حملے میں ملوث عناصرکی گرفتاری کویقینی بنایاجائے۔